نئی دہلی، 6 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)پہلے ہی اس سال اسٹارکھلاڑیوں کوجمع کرنے کے لے جوجھ آئی پی ٹی ایل کو جھٹکا لگا ہے کہ کیونکہ ہندوستان میں موجودہ اقتصادی ماحول کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر اور امریکی کی اسٹار کھلاڑی سرینا ولیمز موجودہ سیشن میں اس لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔بین الاقوامی پریمیئر ٹینس لیگ کے بانی اور ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب ڈبلزکھلاڑیوں میں سے ایک مہیش بھوپتی نے ان دونوں اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔فیڈرر کسی ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن ان کے انڈین اے سیس کا حصہ بننے کی امید تھی جبکہ سرینا سنگاپور سلیمرش ٹیم کا حصہ تھیں۔بھوپتی نے بیان میں کہاکہ اس سال ہمارے سامنے چیلنجز ہیں اورہمیں ان سے باہر نکلنے کی امید ہے۔ہندوستان میں موجودہ اقتصادی حالات اور پیسہ خرچ کرنے کو لے کر غیر یقینی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے راجر اور سرینا دونوں سے بات کی اور انہیں صورتحال کے بارے میں بتایاکہ پہلے دوسیشن میں انہوں نے آئی پی ٹی ایل کی کافی حمایت کی اور ہم مستقبل میں انہیں دوبارہ شامل کرنے کو لے کر بے تاب ہیں۔جاپان مرحلے کے بعد یو اے ای رائلس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوٹی پر چل رہی ہے جبکہ اس کے بعد انڈین اے سیس کا نمبر آتا ہے۔